کم سن لڑکی سے شادی کا معاملہ: فواد چوہدری کا فضل الرحمان سے تحقیقات کا مطالبہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے ایک رکن اسمبلی نے 13 سالہ لڑکی سے شادی کی ہے، جو کہ چائلڈ میرض ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے 65 سالہ رکن اسمبلی نے 13 سالہ لڑکی سے شادی رچائی ہے، مولانا فضل الرحمان تحقیقات کرائیں کہ چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کیوں کی گئی۔

مزید پڑھیں: کم عمری میں شادی کی کوشش ناکام، دلہا والد سمیت گرفتار

فواد چوہدری نے کہا کہ ایک رکن اسمبلی کی اس شادی سے ایوان کی بدنامی ہو رہی ہے، اس حرکت سے پاکستان پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں خواتین کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ ایوان نے اس معاملے پر جس طرح آواز اٹھائی وہ قابل ستائش ہے۔خیبر پختونخوا حکومت نے جس طرح اس معاملے پر ایکشن لیا ہے وہ ہتر اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں حلیم عادل شیخ پر ظلم ہو رہا ہے اور اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

فواد چوہدری کی تقریر پر جے یو آئی ف سمیت اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کردیا اور اس دوران آغا رفیع اللہ نے کورم کی نشاندھی کردی۔ گنتی پر کورم پورا نہ ہونے کے باعث اسپیکر نے اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔


متعلقہ خبریں