فاٹا کے بے گھر افراد کیلئے عالمی بینک کی 12ملین ڈالر اضافی گرانٹ

ورلڈ بینک، پاکستان کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالرز کے قرض کی منظوری مؤخر

عالمی بینک نے فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر افراد کے لیے مزید 12 ملین ڈالر کی گرانٹ منظور کی ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے فاٹا کیلئے ریکوری پیکج کی مالی اعانت 216 ملین ڈالر ہے۔ اضافی گرانٹ سے فاٹا میں بے گھر افراد کی سپورٹ، بچوں کی صحت اور سروس ڈلیوری میں مدد ملے گی۔

اضافی گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور اسلام آباد میں ہوئی۔

مزید پڑھیں: سابقہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونگے یا کروڑوں روپے کا ضیاع ہوگا؟

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے کہا کہ عالمی بینک کی فاٹا کیلئے مالی گرانٹ کیلئے شکر گزار ہیں۔ پراجیکٹ میں خیبر پختونخوا کے 4 نئے اضلاع کی فلاح و بہبود کے پروگرام شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں