پنجاب کے 7 شہروں میں 5 دن کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ

سندھ: پیر سے تمام اسکول کھل جائیں گے

فوٹو: فائل


لاہور: کورونا وائرس کے باعث پنجاب  کے سات شہروں میں 7 شہروں میں 5 دن کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور سمیت 7 شہروں کے اسکولوں میں 50 فیصد طلبا کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی۔

محکمہ اسکول اینڈ ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ تک 50 فیصد طلبا کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات، لاہور، ملتان، رحیم یار کے اسکولز میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے۔ سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی متبادل دن کلاسز برقرار رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کے باعث 100 فیصد طلبا کی حاضری کی اجازت نہیں ہے۔ کورونا کیسز کی مثبت شرح والے شہروں میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے کھل گئے

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بعض بڑے شہروں میں اسکولوں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کو 28 فروری سے ختم کیا جائے گا

انہوں نے کہا تھا کہ یکم مارچ سے پورے ملک میں تمام اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔ 50 فیصد بچوں کو بلانے کی پابندی 28 فرور ی کو ختم ہوجائے گی۔ ملک میں تمام سکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ  کورونا وائرس کے باعث گزشتہ برس 15 مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے جبکہ سندھ میں 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ہی تعلیمی ادارے بند تھے۔

6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو دوبارہ کھولا گیا تاہم وبا کی دوسری لہر کے باعث انہیں 26 نومبر کو دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کی گئی تھیں اور حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں