کرس گیل کو شلوار میں ناڑا ڈالنے کا چیلنج


ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر کرس گیل شلوار میں ناڑا ڈالنے کا چیلنج پورا کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرس گیل کو ’شلوار چیلنج‘ دیا جاتا ہے۔

کرس گیل ناڑا ڈالنے کے لیے شلوار کی تہہ کھولتے ہیں اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ کس کی کمر ہے؟  لگتا ہے یہ بندہ بہت کھاتا ہے۔

بعد ازاں گیل چیلنج کے لیے دیئے گئے وقت کے اندر کامیابی سے ناڑا ڈال کر شلوار پہن لیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں