سیف اور کرینہ کا پھونک پھونک کر قدم


بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور اپنے نومولود بیٹے کے نام کے حوالے سے پھونک پھونک کر قدم رکھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار سیف علی خان نے اپنے بیٹے سے متعلق بتایا ہے کہ تیمور کے بھائی کا نام ابھی نہیں رکھا ہے، جب کہ ان کا بیٹا اور کرینہ کپور بالکل ٹھیک ہیں۔

دوسری جانب سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کورونا وبا کے باعث سفر کرنے سے اجتناب کر رہی ہیں اور انہوں نے ابھی تک اپنے پوتے کو نہیں دیکھا۔

سیف علی خان نے بتایا کہ تیمور اپنے بھائی کو دیکھ بہت خوش ہوا ہے اور اس کا بہت خیال رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیف علی خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ روک دی ہے اور وہ اپنی فیملی کو وقت دے رہے ہیں۔

انتہا پسند بھارتی پھر سیف اور کرینہ کے بچے کے نام کے پیچھے پڑ گئے

خیال رہے کہ سیف اور کرینہ کی جوڑی ’سیفینہ‘ ہمیشہ سے ہی مرکزِ نگاہ رہی ہے اور ان کا بیٹا تیمور بھی پیدائش کے فوری بعد سے ہی میڈیا اور مداحوں کا دلعزیر ہے۔

سیفینہ نے جب اپنے پہلے بیٹے کا نام ’تیمور‘ رکھا تو ان پر انتہاپسند بھارتیوں کی جانب سے خوب تنقید کی گئی اور یہ الزام عائد کیا گیا کہ سیف اور کرینہ نے اپنے بیٹے کا نام بھارت پر حملہ آور ہونے والے ’تیمور لنگ‘ کی مناسبت سے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور، سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت

کرینہ اور سیف نے اس تنقید کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام تیمور اس لیے رکھا کہ اس کا مطلب ’آئرن‘ ہے اور یہ کہ وہ اپنے بیٹے کو آئرن مین بنانا چاہتے ہیں۔

دو روز قبل کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا اور اب سیفینہ کا دوسرا بیٹا انتہاپسند بارتیوں کے نشانے پر آ گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہاپسندوں کی جانب سے  کرینہ اور سیف کو جنگجوؤں کے نام بتا کر ان کو طنز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ’اچھا تو ان کے دوسرے بیٹے کا نام اورنگزیب ہو گا یا بابر؟

ایک اور انتہاپسند بھارتی نے لکھا کہ کرینہ اور سیف اپنے بیٹے کا کیا نام رکھیں گے؟ اسامہ بن لادن، اجمل قصاب یا اورنگزیب۔


متعلقہ خبریں