سلمان کی ٹائیگر 3 میں ولن عمران


بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر 3 میں رومانٹک ہیرو عمران ہاشمی ولن کا کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف جیسے بڑے اداکاروں پر مشتمل ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کا آغاز 8 مارچ سے ہو گا۔

فلم کی شوٹنگ سے قبل YRF فلمز کی جانب سے خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑے اداکاروں نے شرکت کی۔

راکھی ساونت کا سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ

ٹائیگر 3 کے ڈائیریکٹر منیش شرما اور عمران ہاشمی نے بھی پوجا کی تقریب میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان یشراج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم پٹھان کی شوٹنگ کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ پہنچے تھے۔

سلمان خان سے پہلے میں نے پیار کیا میں کون ہیرو تھا؟

کہا جا رہا ہے کہ یشراج فلمز بھارتی سینیما کی تاریخ کی سب سے بڑی جاسوسی فلم بنانے جا رہی ہے جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک دوسرے کی فلمز میں کام کرتے نظر آئیں گے۔


متعلقہ خبریں