سلمان خان، شاہ رخ خان کون بڑا پٹھان ؟

معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان ‘ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان شاہ رخ کی فلم میں بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سلمان خان نے شوٹنگز معطل کر رکھی ہیں تاہم شاہ رخ خان کے ساتھ کئے گئے وعدے کی وجہ سے وہ شوٹنگ میں شامل ہوئے ہیں۔

راکھی ساونت کا سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ

’پٹھان‘ کی شوٹنگ گزشتہ سال نومبر میں شروع ہوئی تھی۔ یہ 2018 میں آئی ’زیرو‘ کے بعد شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہو گی۔

کارڈز چھپوانے کے بعد سلمان خان کا شادی سے انکار

رپورٹ کے مطابق  پٹھان کے لئے سلمان خان 10-8 دن شوٹ کریں گے، اس فلم میں ان کا گیسٹ اپیئرنس تھوڑا بڑا ہو گا۔

خیال رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان اکثر ایک دوسرے کی فلموں میں گیسٹ اپیئرنس کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز