ملک میں چینی، آٹا، گھی، دالیں، چاول اور گوشت مہنگا


ملک میں چینی، آٹا، گھی، دالیں، چاول، چکن اور گوشت مہنگا ہو گیا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں دو اعشاریہ چار ایک فیصد مزید اضافہ ہوا ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح تیرہ اعشاریہ آٹھ نو فیصد ہو گئی ہے۔

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات

رپورٹ کے مطابق ملک میں 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جب کہ 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

رپورٹ کے مطابق  حالیہ ہفتے ٹماٹر اور پیاز سمیت پانچ اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔


متعلقہ خبریں