زلمی نے یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے 4 وکٹوں کے نقصان میں حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا اور ٹیم کی ابتدائی دو وکٹیں محض 6 رنز پر گر گئی۔

وکٹیں جلد گرنے کے بعد ٹام کوہلر اور شعیب ملک کے مابین 63 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، ٹام 46 رنز بنا کر فواد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر حیدر علی کریز پر آئے اور انہوں نے آتے ساتھ ہی پہلے چھکا اور پھر چوکا جڑ دیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک 26 اور 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پشاوز زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دلچسپ مقابلے کے بعد زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

یہ بھی پڑھیں: رضوان کی شاندار بلے بازی: ملتان سلطانز 7 وکٹوں سے فتح یاب

 


متعلقہ خبریں