پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرانے کے 2 سال مکمل


بھارت کی تاریخی  شکست کو دو برس مکمل ہو گئے۔ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے دن کے اُجالے میں بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کے دو طیارے مار گرائے۔ 

 بھارتی فوج نے بالا کوٹ میں رات کے وقت بزدلانہ فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں پاکستان نے اپنے کچھ درختوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کو تدفین کی اجازت دینے پر وزیراعظم کا سری لنکن حکومت کا شکریہ

اگلی ہی صبح 27 فروری کو دن کی روشنی میں پاک فضائیہ نے بھارت کو یادگار سرپرائز دیا۔ اسی سرپرائز ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ 

بھارتی ائیر فورس کے پائلٹ ابھی نندن آنکھوں میں ہیرو بننے کا سپنا سجائے پاکستان کی حددو میں داخل ہوا تو پاک فضائیہ نے بھارتی پائلٹ کے طیارے کو مار گرایا وہیں ابھینندن کے ہیرو بننے کے سپنے بھی چکنا چور ہوگئے۔ 

ایک جانب تو پاک فوج نے  پاک سرزمین پر داخلے کی کوشش پر بھارت کے دو طیارے مار گرائے تو دوسری جانب بدحواس بھارتی فوج نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔

بھارتی پائلٹ پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری بھی بھارت کی عبرتناک شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مہمان نوازی کی روایت قائم رکھتے ہوئے پاکستان میں قید بھارتی پائلٹ کی خاطر تواضع کی گئی اور اسے خاص چائے بھی پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست کو2سال مکمل

جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پورے ملک میں قوم پرستی کا جنونی ماحول بنانے کے مشن میں لگے تھے وہیں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی قیدی پائلٹ کو با حفاظت دشمن ملک واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ 

پاکستان نے پوری دنیا کو  بتا دیا کہ کون  نفرت کے کھیل کو بڑھا رہا ہے اور کون صلاحیت رکھنے کے باوجود امن کا پیغام دے رہا ہے۔ 


متعلقہ خبریں