ابھی نندن، پاکستانی چائے اور امن

ابھی نندن پاکستانی چائے اور امن

فوٹو: فائل


27 فروری 2019 کو پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا خصوصی بیان جاری کیا گیا ہے۔

پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں ہزیمت سے دوچار ہونے کے بعد پاک سرزمین پر گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اس وقت فوج کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نتیجے میں پاکستانی فضائیہ نے بھارتی طیارے گرائے، گرا تو پتہ بھی نہیں تھا کہ پاکستان میں ہوں یا بھارت میں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کی اپنے شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی

بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ اوپرسےمجھے دونوں ممالک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا، دونوں ممالک اوراس کے لوگ ایک جیسے ہی لگے۔

ابھی نندن نے اپنے بیان میں کہا کہ گرا تو گہری چوٹ لگی تھی ہل نہیں پا رہا تھا میں نے بھاگنے کی کوشش کی،  پیچھے لوگ آئے تھے اور وہ پر جوش تھے چاہتے تھے مجھے پکڑ لیں، پاکستان آرمی کے 2 جوان آئے، انہوں نے مجھے وہاں سے بچایا۔

بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا پاکستانی آرمی کے کپتان آئے مجھے اپنی یونٹ تک لے کر گئے، پاکستانی آرمی کے کپتان نے مجھے فرسٹ ایڈ دیا، مجھے اسپتال لے جایا گیا جہاں میرامعائنہ کیا گیا، اس کے بعد اس جگہ جہاں ہوں تب سے یہاں پر ہوں۔

ابھی نندن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج نے بہترین اورمتاثر کن صلاحیت کا مظاہر ہ کیا، میں نے پاک فوج کو باصلاحیت ،پیشہ ور اورنڈر پایا، ہمیں تھوڑا آرام سے سوچنا ہے، کشمیریوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے وہ آپ کو پتہ ہے نہ مجھے پتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست کو2سال مکمل

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا پاک فوج کو دیے گئے پیغام میں کہنا تھا کہ لڑائی تب ہو تی ہے جب امن نہیں ہوتا، امن لانے کیلئے کیا کرنا چاہیے مجھے نہیں پتہ، مجھے صرف یہ پتہ ہے کہ امن ہونا چاہیے، اپنے ملک میں امن کا خواہاں ہوں۔


متعلقہ خبریں