بھیڑ یا عجیب الخلقت مخلوق ؟

بھیڑ یا عجیب الخلقت مخلوق ؟

میلبورن: آسٹریلیا کے جنگل میں 5 سال سے بے یارو مددگار گھومنے والی بھیڑ نے عجیب شکل اختیار کرلی، پہلی نظر دیکھنے والے اسے عجیب الخلقت مخلوق ہی تصور کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے ایک جنگلاتی علاقے سے 35 کلو وزنی اون سے لدی بھیڑ ملی جو بہ مشکل ہی چل پا رہی تھی تاہم ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے اسے تکلیف دہ بوجھ سے نجات دلا دی۔

آسٹریلیا کی ریاست وکٹورین کے جنگل میں گھومنے والی اس جنگلی بھیڑ پر لدی 35 کلوگرام وزنی اون 5 سال بعد ہٹالی گئی یہ اون 5 سال تک نہ کاٹنے کی وجہ سے اس کے جسم پر موجود تھی تاہم ریسکیو اداروں نے بھیڑ کو اس اون سے نجات دلا دی۔

خوش قسمتی سے اس بھیڑ کو جانوروں کی بہبود کے ایک ادارے کے اہلکاروں نے دیکھ لیا۔ بھیڑ کو ایڈگر مشن فارم سینکچوری نامی جانوروں کی پناہ گاہ لایا گیا۔ ماہرین حیران تھے کہ اتنا بوجھ ہونے کے باوجود اس کی ریڑھ کی ہڈی نہیں ٹوٹی۔

باراک نامی اس بھیڑ کا جسم سالوں سے صفائی نہ ہونے کے باعث مٹی اور گرد سے بری طرح اٹ چکا تھا کیونکہ یہ بھیڑ مقامی افراد کی نظروں سے اوجھل رہی۔

یہ بھی پڑھیں: گمشدہ کتے ڈھونڈے والے کو کروڑوں کا انعام دینے کی پیشکش

بھیڑ کو پورے جسم میں اون کا ڈھیر لگ جانے کے باعث نہ صرف چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا تھا بلکہ وہ ٹھیک طرح کھا بھی نہیں سکتی تھی۔ اون کی زیادتی کے باعث گرم اور خشک موسم میں بھیڑ کا زندہ رہنا بھی کسی معجزے سے کم نہ تھا۔

واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ اون رکھنے کا اعزاز کرس نامی بھیڑ کے پاس ہے جس کے جسم سے 41 کلو اون اتاری گئی تھی۔


متعلقہ خبریں