سالگرہ پر کورونا ویکسین کی خواہش


اوٹاوا: کینیڈا کی ایک خاتون نے اپنے سالگرہ کے موقع پر تحائف کی جگہ کورونا ویکسین لگوانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 94 سالہ خاتون نینا راکٹ نے اپنے گھر کے دروازے پر تمام مہمانوں کے لیے پیغام لکھ کر آویزاں کر دیا کہ ’’وہ 94 سال کی ہو گئی ہیں اور انہیں اپنی سالگرہ پر تحفے نہیں بلکہ صرف کورونا ویکسین چاہیے‘‘

نینا راکٹ کی بیٹی مارگٹ کہتی ہیں کہ وہ والدہ کی ویکسین کے حوالے سے کافی پریشان ہیں اور ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث انہوں نے اپنی والدہ کی طرف سے یہ پیغام لکھ کر دروازے پر آویزاں کیا ہے۔

مارگٹ کا کہنا تھا کہ والدہ کی ساگرہ سے ایک روز پہلے انہیں خیال آیا کہ والدہ کو اب تک ویکسین نہیں لگوائی جبکہ جو کچھ بھی کینیڈا میں ہو رہا ہے وہ کافی خوفناک اور شرمناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’میں تنگ آچکی تھی اور چاہتی تھی کہ دنیا کو پتہ چلے کہ ان کی والدہ 94 سال کی ہو گئی ہیں اور انہیں ویکسین لگوانے کی ضرورت ہے‘‘

مارگٹ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے عمر رسیدہ افراد کی حالت زار پر آگاہی پھیلانے کے لیے ہر شخص کو کینیڈا میں اپنے گھر کی کڑکی اور دروازے پر بینر لگانے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کی اپنے شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی

واضح رہے کہ کینیڈا میں گزشتہ سال دسمبر سے ہی کورونا ویکسین لگوانے کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔

کینیڈا کی 3 کروڑ 80 لاکھ کی آبادی میں سے صرف 3 فیصد شہریوں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔ کینیڈا میں اب تک 8 لاکھ 58 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 21 ہزار 865 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں