ابھی نندن کی چائے کے پاکستان کے کونے کونے میں چرچے

ابھی نندن کی چائے کے پاکستان کے کونے کونے میں چرچے

دو سال قبل پاکستان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی چائے کے پاکستان کے کونے کونے میں چرچے ہیں۔

دو سال قبل پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 2 بھارتی جہازوں کو پاکستانی فوج نے مار گرایا تھا جبکہ ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا۔ جس کی یاد میں آج پاکستان میں سرپرائز ڈے منایا جا رہا ہے۔

27 فروری 2019 کو پاکستان نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا۔ پاکستان کی حراست میں ابھی نندن کی چائے کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ابھی نندن نے پاکستانی چائے تعریف کی تھی۔

آج دو سال بعد بھی ابھی نندن کی چائے کے پاکستان میں چرچے ہیں اور اسی کی یاد میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں بل بورڈز بھی آویزاں کیے گئے ہیں جس میں ’’ٹی از فنٹاسٹک‘‘ درج ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی ’’ٹی از فنٹاسٹک‘‘ کا ہیش ٹیک زیرگردش ہے جو دنیا بھر میں پسند کیا جا رہا ہے۔ ایک کپ چائے کے لیے بھارت کو اپنے طیارے کی قیمت ادا کرنی پڑی تھی۔

پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں ہزیمت سے دوچار ہونے کے بعد پاک سرزمین پر گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اس وقت فوج کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نتیجے میں پاکستانی فضائیہ نے بھارتی طیارے گرائے، گرا تو پتہ بھی نہیں تھا کہ پاکستان میں ہوں یا بھارت میں۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی نندن، پاکستانی چائے اور امن

بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ اوپرسےمجھے دونوں ممالک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا، دونوں ممالک اوراس کے لوگ ایک جیسے ہی لگے۔

ابھی نندن نے اپنے بیان میں کہا کہ گرا تو گہری چوٹ لگی تھی ہل نہیں پا رہا تھا میں نے بھاگنے کی کوشش کی،  پیچھے لوگ آئے تھے اور وہ پر جوش تھے چاہتے تھے مجھے پکڑ لیں، پاکستان آرمی کے 2 جوان آئے، انہوں نے مجھے وہاں سے بچایا۔


متعلقہ خبریں