آج ہماری فتح کا دن ہے، وزیر خارجہ


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ہماری فتح کا دن ہے۔ پاکستان نے کبھی امن سے ہٹ کر بات نہیں کی۔ 

سرپرائز ڈے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارتی پائلٹ کو خیر سگالی کے طور پر بھارت واپس بھیجا، ہماری امن کے لیے جدوجہد سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرانے کے 2 سال مکمل

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور بھارت کے 2 طیارے گرا کر بھرپور جواب دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہمارے ردعمل کا مقصد کسی کونیچا دکھانا نہیں بلکہ اپنے دفاع کے لیے آگے بڑھنا تھا، پاکستان کے لیے ہمیشہ امن کا قیام اولین ترجیح رہی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ظاہرہوگیا مودی نے سیاسی مقاصد کیلئے یہ اقدام اٹھایا، مودی نے سیاسی کامیابی کیلئے پلوامہ کا ڈراما رچایا، بھارتی صحافیوں کی واٹس ایپ چیٹ کی حقیقت واضح ہوگئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان امن عمل ہو یا پھر کرتارپورراہداری سب اقدامات ہماری خواہش کا عکس ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی نندن کی چائے کے پاکستان کے کونے کونے میں چرچے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیرہیں، وزیراعظم عمران خان نے ہرفورم پر مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھایا،  زمینی حقائق سے متعلق تیسری رپورٹ کے منتظر ہیں۔


متعلقہ خبریں