بابراعظم کی شاندار بلے بازی: کراچی کنگز 7 وکٹوں سے فتح یاب


کراچی: پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل) سیزن 6 کے آج پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 196 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے 60 گیندوں پر ایک چوکے اور 13 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 90 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 196 رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطان کے محمد رضوان اور کرس لین اوپنر آئے اور خوب جم کر کھیلا تاہم کرس لین اک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جس کے بعد جیمز ونس کراچی کنگز کے باؤلرز کا سامنا کرنے کے لیے میدان میں اترے۔

محمد رضوان بھی 11ویں اوور 123 کے مجموعی اسکور پر 43 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے اننگز کے دوران 5 چوکے لگائے۔ اس کے بعد جیمز وینز بھی 45 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بلے باز رلی روسو 4 باؤلز پر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ملتان سلطانز کے 173 رنز پر پانچواں کھلاڑی بھی آؤٹ ہو گیا۔ خوشدل شاہ 7 بال پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ملتان سلطان کی بیٹنگ لائن زیادہ دیر جم نہ سکی اور چھٹا کھلاڑی بھی جلد آؤٹ ہو گیا۔ شاہد آفریدی 5 باولز پر صرف 3 رنز بنا کر ہی واپس لوٹ گئے۔

ٹاس کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ وکٹ باؤلنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے اسی لیے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

فائنل الیون میں تبدیلی سے متعلق عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، گذشتہ میچ کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل کا آج دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں