ٹرک آرٹ: ’سرپرائز ڈے‘ کی کہانی فضاؤں میں

ٹرک آرٹ: ’سرپرائز ڈے‘ کی کہانی فضاؤں میں

فوٹو: فائل


آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کہانی پاک فضائیہ کے میوزیم میں تو محفوظ ہے ہی لیکن کراچی میں موجود تربیتی طیاروں پر بھی ٹرک آرٹ کے ذریعے سرپرائز ڈے کی بھر پور عکاسی کی گئی ہے۔ 

ان تربیتی طیاروں کی خاصیت یہ ہے کہ ان کے ذریعے جنگ کے بجائے امن اور محبت کا پیغام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کی اپنے شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسکائی ونگز عمران اسلم کا کہنا ہے کہ اس جہاز کا نام ہم نے امن محبت سے ریلیٹیڈ علامات کے ساتھ رکھا ہے جو کہ امن و محبت کی علامات ہیں۔

27 فروری کو بھارتی پائلٹ کو ایک کپ چائے کی قیمت مگ 21 طیارے کی صورت ادا کرنا پڑی تھی۔

طیارے کو امن اور محبت کے پیغام سے آراستہ کیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے اگر ہم پر حملہ کیاجائے گا تو دفاع کرنا جانتے ہیں۔ طیارے پر پاکستان اور کشمیر کے پرچم بھی نمایاں ہیں۔

طیارے پر 7 ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیرو اسکوڈرن لیڈر محمد محمود عالم کا پورٹریٹ بھی بنایا گیا ہے۔

ایم ایم عالم نے دشمن کے9 جنگی طیارے مار گرائے تھے جن میں پانچ لڑاکا طیارے تو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں تباہ کیے تھے۔

خیال رہے کہ بھارت کی تاریخی  شکست کو دو برس مکمل ہو گئے۔ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے دن کے اُجالے میں بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کے دو طیارے مار گرائے۔ 

 بھارتی فوج نے بالاکوٹ میں رات کے وقت بزدلانہ فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں پاکستان نے اپنے کچھ درختوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کو تدفین کی اجازت دینے پر وزیراعظم کا سری لنکن حکومت کا شکریہ

اگلی ہی صبح 27 فروری کو دن کی روشنی میں پاک فضائیہ نے بھارت کو یادگار سرپرائز دیا۔ اسی سرپرائز ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ 


متعلقہ خبریں