فہد مصطفی نبیل قریشی کی فلم سے آؤٹ

فہد مصطفی نبیل قریشی کی فلم سے آؤٹ

معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ منجھے ہوئے ہدایتکار نبیل قریشی کی نئی فلم سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔ 

فہد مصطفیٰ نبیل قریشی کی اب تک بنائی گئی تمام فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ نبیل قریشی کی فلموں نامعلوم افراد، نامعلوم افراد 2، لوڈ ویڈنگ اور قائداعظم زندہ باد میں مرکزی کردار نبھاتے آئے ہیں۔

تاہم اب نبیل قریشی نے فہد مصطفیٰ کی جگہ ’پیار کے صدقے‘ کے ہیرو بلال عباس کو اپنی نئی فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں کاسٹ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ٹیزر نے سب کو ہلا دیا

نبیل قریشی کی اس نئی فلم میں بلال عباس کے مدمقابل اداکارہ سجل علی مرکزی کردار نبھائیں گی جب کہ اداکارہ فریال محمود بھی اس فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

اس فلم کا حصہ بننے کے بارے میں اداکار بلال عباس نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی۔

فہد مصطفیٰ کے نبیل قریشی کی نئی فلم کا حصہ نہ بننے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم قیاس کیا جا رہا ہے کہ شاید فہد اس کردار کے لیے موزوں نہ ہوں یا پھر اداکار کی تاریخوں کی دستیابی کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔

فلم والا پروڈکشن نے اس سے قبل قائد اعظم زندہ باد کے ساتھ ’فیٹ مین‘ بنانے کا بھی اعلان کیا تھا جس میں مرکزی کردار احمد علی بٹ نے ادا کرنا تھا تاہم اس فلم کا مستقبل بھی ابھی واضح نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم قائد اعظم زندہ باد کی پہلی جھلک جاری

نبیل قریشی اور فہد مصطفیٰ کی اکٹھے آخری فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ ہے۔ فلم والا پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا شائقین کو بہت عرصے سے بے چینی سے انتظار ہے۔

’قائداعظم زندہ باد‘ میں فہد مصطفیٰ کے مدقابل اداکارہ ماہرہ خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز