دیپکا پڈوکون بچ گئیں

فوٹو: فائل


بالی وڈ کی ڈمپل گرل دیپکا پدوکون ایک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ 

ہوا کچھ یوں کہ دیپکا پڈوکون سے ریسٹورنٹ سے باہر نکل کر اپنی گاڑی کی طرف جا رہی تھیں کہ اچانک مداح ان کی جانب بڑھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ویڈیو کے مطابق دیپکا کے گارڈ انہیں مجمعے سے باہر نکالنے میں مصروف ہوتے ہیں۔ اسی اثںا میں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے ایک خاتون دیپکا کا بیگ چھیننے کی کوشش کرتی ہیں تاہم اداکارہ اپنا بیگ نہیں چھوڑتیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ کی دیپیکا پاکستانی لڑکی کی فین

خاتون دیپیکا کو ٹشو لینے کی آفر کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور پھر انہوں نے دیپکا کا بیگ پکڑ کر چھیننے کی کوشش کی۔

اس واقعہ کے بعد دیپکا گھبرا گئیں تاہم ان کے گارڈز فوراً انہیں ان کا بیگ واپس لے دیتے ہیں اور اداکارہ گاڑی میں بیٹھ کر مداحوں کو ہاتھ ہلاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں