علی گل پیر کا ’فنٹاسٹک ٹی ڈے‘ پر ترانہ

علی گل پیر کا ’فنٹاسٹک ٹی ڈے‘ پر ترانہ

فوٹو: فائل


معروف گلوکارعلی گل پیر نے 27 فروری کی مناسبت سے سے فنٹاسٹک ٹی ڈے کی مناسبت سے ترانہ ریلیز کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ویڈیو کی جھلک شیئر کرتے ہوئے کامیڈین اور ریپر علی گل پیر نے لکھا کہ دو سال پہلے دہشتگرد حملے میں ہمارے 4 درختوں کا نقصان ہوگیا تھا۔

ساتھ میں انہوں نے فنٹاسٹسک ٹی ڈے، ابھی نندن، بالاکوٹ، پاکستان کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

پاکستانی ریپر علی گل پیر کی جانب سے جاری کردہ ترانے میں ریپنگ کے ذریعے ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کی منظر کشی کرتے ہوئے مزاحیہ الفاظ استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی نندن کی چائے کے پاکستان کے کونے کونے میں چرچے

علی گل پیر نے کے ترانے کے بول ہیں ’کیسے بھولوں میں وہ جو 2 سال پہلے ہوگیا، 2 سال ہوگئے، پودے جلاکر جانے تم کہاں کھو گئے‘ ۔

فنٹاسٹک ٹی ڈے ترانے میں علی گل پیر کے ساتھ گلوکارہ نمرہ رفیق نے بھی آواز کا جادو جگایا اور ویڈیو میں خاص طور پر چائے کپ میں ڈالتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں