مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

فوٹو: فائل


ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1050 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 200 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 900 روپے کم ہوکر 92 ہزار 764 روپے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1050 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہو گئی تھی۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 900 روپے کم ہوکر 93 ہزار 664 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا۔

پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھر رہی، وزیراعظم

کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔


متعلقہ خبریں