امریکہ: 19 کھرب ڈالر کا کورونا امدادی پیکیج منظور


امریکی ایوان نمائندگان نے صدر جوبائیڈن کے 19 کھرب ڈالر کے کورونا امدادی پیکیج کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نمائندگان کے 219 ارکان نے کورونا امدادی پیکیج کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 212 ارکان نے مخالفت کی۔

رپورٹ کے مطابق 19 کھرب ڈالر کے امدادی پیکیج کے ذریعے ویکسین اور طبی اشیا کے اخراجات کو پورا کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کورونا وبا کی وجہ سے  معاشی بدحالی کا شکار ہونے والے کاروبار اور مقامی حکومتوں کی مدد بھی کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کو بھی 1400 ڈالر فی کس ادائیگی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں