امید ہے ابھینندن کو چائے کا ذائقہ مدتوں یاد رہے گا، شہر یار خان

شہریار آفریدی سے وفاقی وزیر مملکت کا عہدہ واپس لے لیا گیا

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ امید ہے ابھینندن کو چائے کا ذائقہ مدتوں یاد رہے گا۔

“ٹی ڈے” کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت جان لے کہ ہمارے فوجی جوان پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی وقار کی خاطر جان سے کھیل جانے سے نہیں گھبراتیں، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مرتکب ہونیوالے طیارے گرا کر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ابھینندن کو دھول چٹا کر وطن سے لازوال محبت کا ثبوت دیا اور افواج پاکستان نے ابھینندن کی جان بچاکر احساسِ انسانیت کی مثال قائم کی۔

27 فروری پاکستانی افواج کے تجدید عہد کا دن ہے، آئی ایس پی آر

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ پاکستان نےابھینندن کی بحفاظت بھارت واپسی کو یقینی بنا کر اپنی قابلیت اور امن کی خواہش کا اظہار کیا، امن کیلئے پاکستان کی لازوال قربانیوں اور کمٹمنٹ کو دنیا بھر نے تسلیم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ ہم دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے،آزمائش کی ہر گھڑی میں عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو جارحیت کی صورت  میں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے۔

 


متعلقہ خبریں