پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد12 ہزار860ہوگئی

کراچی میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، شرح 35 فیصد سے بڑھ گئی

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 23 اموات اور ایک ہزار176 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 860 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 973 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار836 ہے اور5لاکھ 45ہزار227 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزار 259، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار162، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 4، پنجاب میں ایک لاکھ 71 ہزار349، بلوچستان 19 ہزار45، آزاد کشمیر10 ہزار 198 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پالتو جانوروں کی مفت کورونا اسکریننگ کروائیں

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 350 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 343، خیبر پختونخوا2 ہزار 72، اسلام آباد496، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 297 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کیلیے امیر ممالک کی حکمت عملی بے نقاب

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں