نائجیریا: تین سو سے زائد مغوی طالبات بازیاب نہ ہو سکیں


ابوجا: افریقی ملک نائجیریا میں 3 سو سے زائد اسکول کی مغوی بچیوں کو دو روز بعد بھی بازیاب نہ کرایا جا سکا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اغوا ہونے والی بچیوں کے والدین شدت غم سے نڈھال ہیں اور بچیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے دُعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ نائجیریا کی ریاست زمفارا کے بورڈنگ اسکول سے نامعلوم مسلح افراد 2 روز قبل سینکڑوں طالبات کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔ اس علاقے میں ایک ہفتے میں طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

نائجیریا پولیس کے مطابق زمفارا پولیس کمانڈ نے فوج کے ساتھ مل کر گورنمنٹ سائنس سیکنڈری اسکول کی 317 طالبات کی تلاش کے لیے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

نائیجیریا کے شمال مغرب میں حالیہ برسوں میں بھاری اسلحے سے لیس جرائم پیشہ گروپ، تواتر سے ایسی وارداتیں کر رہے ہیں۔ ان وارداتوں کا مقصد اغوا برائے تاوان، لوٹ مار اور جنسی زیادتی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھیڑ یا عجیب الخلقت مخلوق ؟

بعض حکام کا کہنا ہے کہ اغوا برائے تاوان کی ایسی وارداتوں میں اضافے کی ایک وجہ، ماضی میں بچوں کی بازیابی کے لیے حکومت کی جانب سے تاوان کی مد میں بڑی رقوم دینے سے ہوا ہے تاہم حکومت تاوان دینے کے الزامات سے انکار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سالگرہ پر کورونا ویکسین کی خواہش

زمفارا کے انفارمیشن کمیشنر سلیمان تناُؤ انکَا، نے بتایا کہ مسلح افراد رات گئے واردات کے دوران علاقے میں فائرنگ کرتے ہوئے آئے۔ ان کے بقول جو معلومات انہیں ملی ہیں، اِن کے مطابق ڈاکو گاڑیوں میں آئے اور ان میں طالبات کو بٹھا کر لے گئے۔ بقول ان کے ڈاکو کچھ طالبات کو پیدل بھی لے کر گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں