سنگت فوڈ پوائنٹ:پڑھے لکھے خواجہ سرا کا ڈھابہ

سنگت فوڈ پوائنٹ:پڑھے لکھے خواجہ سرا کا ڈھابہ

فوٹو: ہم نیوز


سائيکالوجی ميں بی ایس کرنے کے بعد ملتان کی شانی اپنی کميونٹی کی ہمت بڑھانے کيلئے سرگرم ہے۔

کوششوں کے باوجود جب سرکاری ملازمت نہیں ملی تو28سالہ شانی نے اپنے گھر کے قریب ہی ڈھابہ نما ہوٹل کھول کر باعزت روزگار کمانا شروع کر دیا۔

ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے شانی کا کہنا تھا کہ ناچ گانے اور کسی کے آگے ہاتھ پھيلانے سے اچھا ہے کہ عزت سے اپنا روزگار کماو۔

ڈھابے کا نام ’سنگت فوڈ پوائنٹ‘ رکھا گیا ہے اور کھانا گھر پر پہنچانے کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔ ناشتے میں چائے، چنا پراٹھا، نان، کلچے اور چاول بھی ملتے ہیں۔ شانی کے ہوٹل پردو ویٹرز مون اور ہنی بھی خواجہ سرا ہیں۔

شانی نے بتایا کہ اس نے بہت جگہ گورنمنٹ کی ملازمت کیلئے درخواست دی اور انٹرویو تک بھی پہنچ جاتی تھی مگر کبھی کسی نے ملازمت کیلئے کال نہیں کی۔

شہریوں نے بھی خوجہ سرا کی اس کوشش کو سراہا اور مثبت رد عمل کا مظاہرہ کیا۔

ڈھابے پر موجود ایک شہری نے ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا’میں یہاں ناشتہ کرنے آتا ہوں، ان کا ذائقہ بہت اچھا ہے  سب سے بڑی بات یہ ہے ان سے لوگوں کو مزید ہمت ملے گی۔ محنت میں عظمت ہے اور جب کوئی کام دل سے کيا جائے تو اچھا ہی ہوتا ہے

شانی محنت اور لگن سے روزگار تو کمارہی ہے لیکن اپنی تعلیمی قابلیت کی بنا پر بہتر نوکری کی بھی تلاش میں ہے۔


متعلقہ خبریں