ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ


لاہور: پاکستان نے ٹی20ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت سے ویزوں کیلئے تحریری یقین دہانی مانگ لی ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اگر31مارچ تک بھارت نے یقین دہانی نہ کرائی  تو آئی سی سی سے ٹورنامنٹ  یواے  ای منتقل کرنے کی درخواست کریں گے۔ اگر ٹی 20ورلڈ کپ بھارت میں نہیں ہوا تو یو اے ای میں ہوگا اور اس کے متعلق 31مارچ سے پہلےفیصلہ متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ ویزا اور کورونا کا بھی مسئلہ ہے۔ احسان مانی نے کہا آئی سی سی کو بھارت میں کھیلنے کیلئے کھلاڑیوں، صحافیوں اورفینزکے ویزا سے متعلق یقین دہانی کرانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی نے یقین دہانی نہ کرائی تو میچز دوسری جگہ کروانےکا مطالبہ کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت آخری بار2019 میں آمنے سامنے آئے تھے۔  کرکٹ ورلڈکپ2019 میں دنوں حریف  مانچسٹر کے میدان میں ایک دوسرے کے خلاف اترے تھے۔

ایشیا کپ کے متعلق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جلد پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا دورہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں