کورونا وائرس: نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ

کورونا وائرس: نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ

ولنگٹن: کورونا وائرس کے باعث نیوزی لینڈ کے شہر آکلیند میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آکلینڈ میں 7 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں دوسری سطح کی پابندیاں نافذ رہیں گی جس کے تحت عوامی اجتماعات محدود کر دیے جائیں گے اور تین دن تک شہریوں کو سوائے ضروری کام کے گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں 14 افراد میں نئے وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں25 لاکھ 36 ہزار سے زائد اموات

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار بہت کم ہے تاہم اب تک کورونا وائرس سے 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 376 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سالگرہ پر کورونا ویکسین کی خواہش

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 11 کروڑ 43 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 25 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

امریکہ اس وقت کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 5 لاکھ 24 ہزار سے زائد اموات ہیں۔


متعلقہ خبریں