سینیٹ میں کون کون ریٹائر ہوگا؟


سینیٹ یعنی ایوان بالا کے 52 ارکان اس سال اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے 7 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوں گے جن میں سلیم مانڈوی والا، رحمان ملک، فاروق ایچ نائیک، اسلام الدین شیخ، سسی پلیجو اورشیری رحمان بھی شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے 16 سینیٹرز ایوان بالا سے رخصت ہوں گے۔ راجہ ظفر الحق، مشاہد اللہ خان، پرویز رشید کی مدت مکمل ہو جائے گی۔

چودھری تنویر، غوث محمد خان اور جاوید عباسی بھی ایوان بالا الوداع کہیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعبدالقیوم کی مدت بھی مکمل ہوجائے گی۔

راحیلہ مگسی، عائشہ رضا اور نجمہ حمید بھی رخصت ہوں ھی یشاہ زیب درانی، سلیم ضیا کی مدت بھی پوری ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ میں نمائندگی کا طریقہ کیا ہے؟

سردار یعقوب، مظفر حسین شاہ، ڈاکٹر اسد اشرف بھی ریٹائرڈ ہونے والوں میں شامل ن لیگ کے ٹکٹ پر جیتنے والے پروفیسر ساجد میر کی مدت بھی مکمل ہوجائے گی۔

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 7 سینیٹرز کی مدت مکمل ہو جائے گی جن میں شبلی فراز، کینتھ ولیمز، لیاقت ترکئی،محسن عزیز، نعمان وزیر، ثمینہ سعید اور ذیشان خانزادہ شامل ہیں۔

عتیق شیخ سمیت ایم کیو ایم کے 4 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوں گے جن میں محمد علی سیف، خوش بخت شجاعت اور نگہت مرزا ہیں۔

جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری اور مولانا عطاالرحمان کی مدت بھی مکمل ہوجائے گی۔

سرفراز بگٹی سمیت بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے 4سینیٹر ریٹائر ہوں گے۔ خالد بزنجو، منظور کاکڑ اور نصرت شاہین ریٹائرڈ ہونے والوں میں شامل۔

پی کے میپ کے عثمان کاکڑ اور گل بشریٰ ریٹائرڈ ہوں گی۔ نیشنل پارٹی کے میر کبیراور اشوک کمار بھی ریٹائرڈ ہوں گے۔

جماعت اسلامی کے سراج الحق کی مدت بھی مکمل ہو جائے گی۔ بی این پی مینگل کے جہانزیب جمالدینی، اے این پی کی ستارہ ایاز کی مدت بھی مکمل ہوجائے گی۔

پانچ آزاد ارکان بھی سینیٹ کو الوداع کہیں گے جن میں اورنگزیب اورکزئی، مومن آفریدی سینیٹ، سجاد طوری، تاج آفریدی اور یوسف بادینی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں