کورونا وائرس: جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے فوری استعمال کی اجازت

کورونا وائرس: جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے فوری استعمال کی اجازت

واشنگٹن: امریکی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین کے فوری استعمال کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کورونا رسپانس ٹیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسیین جانسن اینڈ جانسن محفوظ، مؤثر اور اس کی ایک خوراک ہی کافی ہے۔

ان کے مطابق جانسن اینڈ جانسن ویکیسن کی اسٹوریج کے لیے خاص اقدامات کی بھی ضرورت نہیں ہے اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 43 لاکھ65 ہزار سے افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد25 لاکھ 36 ہزار711 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 کروڑ 99 لاکھ سے21 زائد  اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ

امریکہ میں کورونا سے مزید ایک ہزار 554 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 669 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہے اورایک لاکھ 57 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے اور2لاکھ54ہزار263 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں