چیئرمین سینیٹ اور سینیٹرز کو ملنے والی مراعات کے متعلق اہم معلومات


چیئرمین سینیٹ آئینی طور پر ملک کا تیسرا بڑا عہدہ ہے۔  چیئرمین سینیٹ ملک کا قائم مقام صدر بھی ہوتا ہے۔

اس کا انتخاب ایوان بالا کے ارکان 3 سال کےلیے کرتے ہیں۔ ایوان کو احسن طریقے سے چلانا چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داری ہے۔

سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی قائم کرنا اور انتظامی امور دیکھنا بھی چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

سینیٹر کے اختیارات رکن قومی اسمبلی سے مختلف ہوتے ہیں اور ارکان قومی اسمبلی سینیٹرز کا انتخاب کرتے ہیں قانون سازی میں سینیٹرز کا اہم کردار ہوتا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی میعاد 3 سال ہوتی ہے۔ اس کی کل تنخواہ 2 لاکھ 65 ہزار روپے ہے۔ علاوہ ازیں سرکاری گھر، گاڑی، طبی اور سفری سہولیات بجلی اور گیس کی مد میں 22 ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ میں کون کون ریٹائر ہوگا؟

اندرون ملک مفت ٹیلیفون کالز کی سہولت بھی پیکج میں شامل ہے۔ ڈپٹی چیئرمین کے خاندان کے 4 افراد کو مفت سفر کی سہولت بذریعہ سڑک سرکاری میسر ہے۔ دورے پر 10 روپے فی کلومیٹرالاؤنس، 150 روپے یومیہ الاؤنس بھی دیا جاتا ہے۔

سینیٹرز

ایک سینیٹر کی تنخواہ 76 ہزار 802 روپے ماہانہ ہوتی ہے۔علاوہ ازیں پارلیمنٹ لاجز میں فرنشڈ فلیٹ، مفت علاج، سفری سہولت، اجلاس میں شرکت پر 1750 روپے روزانہ الاؤنس ملتا ہے۔

اجلاس میں شرکت پریومیہ 3 ہزار روپے خصوصی الاؤنس، یومیہ 2ہزار روپے کنوینس الاؤنس، 2 ہزار روپے ہائوسنگ الاؤنس ملتا ہے۔ سینیٹرز اور ان کی فیملی کی مفت علاج کی سہولت میسر ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں