برطانیہ: برف باری کے موسم میں مکمل روشن چاند نے سماں باندھ دیا


رواں سال دوسری مرتبہ چاند اپنے جوبن پر آ گیا، برطانیہ میں برف باری کے موسم میں مکمل روشن چاند نے سماں باندھ دیا۔

برطانیہ میں فل مون کے مسحور کن نظارے نے آنکھوں کو خیرہ کر دیا۔

لندن، برسٹل، مانچسٹر ، لنکاشائر اور کیمبرج میں روشن ، مکمل اور دلفریب چاند کا نظارہ کیا گیا۔

برف باری میں وقوع پذیر اس فل مون کو موسم کی مناسبت سےسنو مونکہا جاتا ہے، جمعہ کو شروع ہونے والا فل مون اتوار کی رات اپنے جوبن پر ہو گا۔

جب چاند اور سورج زمین کی مخالف سمتوں میں ایک دوسرے کے سامنے آ جاتے ہیں،، اور سورج کی روشنی چاند کو مکمل منور کر دیتی ہے تو اس طرح فل مون وقوع پذیر ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں