سینیٹ میں سرپرائز نتائج دینگے، ایم کیو ایم پی ڈی ایم میں شامل ہو: بلاول بھٹو


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ بھی حکومت کے ساتھ نہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو ہر میدان میں چیلنج کیا ہے۔

ضمنی انتخابات نے ثابت کر دیا عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، بلاول بھٹو

ہم نیوزکے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں انہوں ںے کہا کہ ضمنی انتخابات میں حکومت کو شکست دی کیونکہ عوام حکومت کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت کو خیبر پختونخوا سے پشین تک شکست دی ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ ضمنی انتخابات کے دوران دو حلقوں میں دھاندلی کی گئی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہیوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارےامیدوارسرپرائزنگ نتائج لائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ایم کیو ایم کو چاہیے کہ پی ڈی ایم میں شامل ہو کر کراچی کے حقوق کے لیے آواز اٹھائے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وہ بلاول بھٹو، سید یوسف رضا گیلانی اور فرحت اللہ بابر کی آمد پر ان کے شکر گزار ہیں۔

پی ٹی آئی اللہ کے بعد عمران خان کے سر پر زندہ ہے، جیت حفیظ شیخ کی ہوگی: شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات میں میں متحد ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم مشترکہ حکمت عملی کے تحت الیکشن لڑ رہی ہے۔

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہمارے تین لوگوں کو شہید کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی صفوں میں مایوسی ہے۔

میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے فوری بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اچھے نتائج آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں سے جان چھڑوانا عوام کی خدمت ہو گی۔ انہوں ںے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد مستقبل کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں بلکہ تحریک کا نام ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اخلاقی طور پرکوشش کرتے ہیں کہ انتخابات میں ایک دوسرے کے ووٹ نہ کاٹیں۔


متعلقہ خبریں