سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے جارہی ہے،ان کے36 ارکین قبضہ مافیا ہیں: مراد سعید


اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی سیاست کا آغاز پرچی سے ہوا ہو وہ شفافیت نہیں لاسکتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے 36 اراکین اسمبلی قبضہ مافیا ہیں۔

پی ٹی آئی اللہ کے بعد عمران خان کے سر پر زندہ ہے، جیت حفیظ شیخ کی ہوگی: شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کی منافقت عوام کے سامنے آگئی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں الزام پر عمران خان نے اپنے 20 اراکین کو نکالا اور الیکشن میں شفافیت کے لیے بات کی لیکن اپوزیشن کرپشن کا بازار لگانا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے فیٹف پر کہا کہ این آر او دو تو ووٹ دیں گے جب کہ پی ٹی آئی شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔

چیئرمین سینیٹ اور سینیٹرز کو ملنے والی مراعات کے متعلق اہم معلومات

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی این آر او لیگ کا حصہ ہیں۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ بے شرمی کی انتہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے چندے کا ہار اپنی بیگم کو دے دیا۔

اپوزیشن کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن روزآنہ ٹی وی پر چھولے بیچنے آجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے جھوٹے وعدے ثابت ہوگئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں شفافیت کے لیے آئینی ترمیم لے کر آئے۔

سینیٹ میں سرپرائز نتائج دینگے، ایم کیو ایم پی ڈی ایم میں شامل ہو: بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن اہم قانون سازی پر این آر او مانگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن روزآنہ کی بنیاد پرسرکس لگاتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ڈرون حملوں پر انہوں نے کہا تھا کہ آپ حملے کریں ہم شور کریں گے۔


متعلقہ خبریں