ظالم کی ذات اور رنگ و نسل نہیں دیکھیں گے،گریبان پکڑیں گے: مصطفیٰ کمال


کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مظلوموں کی سن لی ہے اور کراچی کے پختونوں نے ایک تاریخ رقم کردی ہے۔

کراچی کی گنتی پوری کرو،مردم شماری پر فیصلہ واپس لو: مصطفیٰ کمال

سہراب گوٹھ پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پختونوں کے مجمع کو دیکھ کر بھارت سے لندن تک آگ لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ اپنےشہدا سے قبرستان آباد کرنے کے لیےلوگوں کوقتل کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھائیوں کو لڑوائے گا تو مصطفیٰ کمال سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا۔

سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے دشمن کی سازشوں کو نیست و نابود کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظالم کی ذات اور رنگ و نسل نہیں دیکھیں گے بلکہ اس کا گریبان پکڑیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ دشمن نے بھائی کو بھائی لڑایا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یہاں رکن اسمبلی یا پلاٹ چھڑانے کے لیے نہیں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جدوجہد سے مظلوموں کا دور آئے گا۔

اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں، مصطفیٰ کمال

سربراہ پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں پاکستان میں دہشت گردی کے لیے سفارتخانے بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی افغانستان میں امن دیکھنا چاہتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو بھی حالات ہوتے ہیں اس کے اثرات پاکستان پر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن کراچی کے امن سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں کے لیے لوگوں کو آپس میں لڑایا جاتا ہے۔

سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج پاکستان کے ہر کونے سے لوگ پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا ایم کیو ایم کو حکومت سے الگ ہونے کا مشورہ 

ہم نیوز کے مطابق سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ماضی میں سچ بولنے کی سزا موت ہواکرتی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ظلم کی سیاح رات ختم ہونے والی ہے۔


متعلقہ خبریں