اسلام آباد: کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ضلعی ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں 153 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر تین اعشاریہ پانچ تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک اسلام آباد سے 44 ہزار 259 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 338 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے تھے جب کہ 101 شہری موذی وبا کو شکست دے سکے۔

کورونا وائرس: جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے فوری استعمال کی اجازت

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں کمی آنے لگی ہے جب کہ شہرِ اقتدار میں اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 496 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روبائے صحت شہریوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 41 ہزار 995 ہو گئی۔ شہرِ اقتدار میں صحت یانی کا تناسب 94 فیصد ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں