امیتابھ بچن کی سرجری


بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امیتابھ نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر ایک بلاگ شیئر کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’ طبی حالت ، سرجری، مزید نہیں لکھ سکتا ‘۔

اس پوسٹ کے بعد  اُن کے مداح اداکار کی طبی حالت کو لے کر پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کے قریبی دوست نے بتایا ہے کہ بچن کی آنکھوں کی سرجری ہو چکی ہے۔ اور کل وہ گھر واپس آ جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امیتابھ بچن کو سنجیدہ نوعیت کے مرض میں نہیں مبتلا تھے، ان کے آنکھوں میں موتیا تھا جس کو ہٹانے کے لیے لیزر آپریشن کروایا ہے۔

امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں