ملالہ یوسف زئی کا خواب: پاکستان اور بھارت دوست بن جائیں


جے پور: پاکستان کی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی شہری پرامن فضا میں رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ پاکستان اور بھارت اچھے دوست بن جائیں اور ہم ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرسکیں۔

پاکستان اور بھارت سیز فائر پر متفق: امن کی جانب اہم قدم

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق جے پور لٹریچر فیسٹیول میں اپنی کتاب پر گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہر ملک میں اقلیتوں کو تحفظ کی ضرورت ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کا مسئلہ مذہب سے ہرگز نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق طاقت کے بے جا استعمال سے ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

بھارت کے نشریاتی ادارے کے مطابق جے پور فیسٹیول میں آن لائن لنک کے ذریعے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں اور آپ بھارتی ہیں اور ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو پھر ہمارے درمیان نفرتیں کیوں پیدا کی گئی ہیں؟

ملالہ یوسف زئی اب عالمی امور پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے اصل دشمن غربت، امتیازی سلوک اور عدم مساوات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کے خلاف مل کر لڑنا چاہیے۔

پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ بھارت میں پرامن مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ کی بندش اور سماجی کارکنان کی حراست تشویشناک ہے۔ انہوں ںے اس توقع کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت عوامی مطالبات کو سنے گی۔

آکسفرڈ یونیورسٹی لندن سے گریجویشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ بے شک آپ کو ان کی سیاسی رائے پسند نہ ہو لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ انہیں جیل میں ڈال دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رائے دینا ہر شخص بشمول خواتین کا جمہوری حق ہے۔

امریکی کانگریس: ملالہ یوسف زئی اسکالر شپ بل منظور

جے پور لٹریچر فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ بھارت میں کسانوں کے حق میں بولنے والی تمام خواتین اور لڑکیوں کا کام متاثر کن ہے۔


متعلقہ خبریں