شاہد خاقان کا یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والوں کو ن لیگ کا ٹکٹ دینے کا عندیہ


مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے والے حکومتی ایم این ایز کو نواز لیگ کا ٹکٹ دینے کا عندیہ دے دیا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’بریکنگ پوائنٹ ودمالک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام حکومت سے تنگ ہیں، ارکان جانتے ہیں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں گئے تو ان کی تباہی پھر جائے گی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا نہ کسی کو ٹکٹ کی ضمانت دیں گے اور نہ پیسہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضمیر کی آواز پر ووٹ ڈالنے والوں کو پارٹی ٹکٹ دینے پر غور کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں