ایم کیو ایم آج پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، آئندہ کا پتہ نہیں: کنور نوید

بدنصیب کراچی کا نمائندہ ہوں، زرداری کی سوچ انکی جماعت کے نیچے لوگوں میں منتقل نہیں ہوتی: کنور نوید

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم آج پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے ، آئندہ کا پتہ نہیں۔

سینیٹ میں سرپرائز نتائج دینگے، ایم کیو ایم پی ڈی ایم میں شامل ہو: بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ ظہرانے میں شرکت تاخیر سے دعوت ملنے پر نہیں کی۔

کنورنوید جمیل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پیغام بہتر طریقے سے نہیں پہنچ سکا۔ انہوں ںے کہا کہ ایم کیوایم کے ارکان اپنے حلقوں میں مصروف تھے۔

سینیٹ انتخابات، ایم کیو ایم رہنما نااہل قرار

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ پیسے پر ووٹ خریدنے والے آج بھی سرگرم ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازنے بند نہیں ہوتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا اور اس میں جو فیصلہ ہو گا اس سے آگاہ کریں گے۔

پی ٹی آئی اللہ کے بعد عمران خان کے سر پر زندہ ہے، جیت حفیظ شیخ کی ہوگی: شیخ رشید

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ کوئی بھی نہیں خرید سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں