بیرونی قوتیں پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں، وزیر خارجہ

بیرونی قوتیں پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا ہے کہ کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششں کررہی ہیں۔

عالمی برادری بھارت کو جھوٹے پروپیگنڈے کی تشہیر سے روکے، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرونی قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں ایسی قوتوں سے بچنا ہو گا اور ان کا راستہ بھی روکنا ہو گا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسلامی دنیا کے عظیم لیڈر کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں پر آواز بلند کی اور گستاخانہ خاکوں کی نمائش کو رکوایا۔

متشدد قوم پرست گروہوں کے رحجانات کے تدارک کیلیے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر عالمی فورم پر دین کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمے اور نظام کی شفافیت و تبدیلی کے لیے پرعزم ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت سینیٹ میں اوپن بیلٹ کرکے ایک شفاف نظام کی بنیاد رکھنا چاہتی ہے۔

شاہ محمود کی اپوزیشن اتحاد کا شیرازہ جلد بکھرنے کی پیش گوئی

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فیٹف کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کے کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ پاکستان جلد گرے لسٹ سے بھی نکل جائے گا۔


متعلقہ خبریں