اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کی پالیسی برقرار رہے گی، سعید غنی

وفاق کو ٹف ٹائم دیتے ہیں،سچ کہتے ہیں اس لیے وزیراعلیٰ سندھ پسند نہیں: سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کا اعلان کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں ضرور کمی ہوئی لیکن کورونا مکمل ختم نہیں ہوا ۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ٹویٹ پر مسئلہ کھڑا ہوا ، سو فیصد بچوں کے ساتھ سماجی فاصلے یقینی نہیں بنا سکتے۔

یکم مارچ سے تمام اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بعض بڑے شہروں میں اسکولوں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے تمام اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔ 50فیصد بچوں کو بلانے کی پابندی 28فرور ی کوختم ہوجائے گی۔ ملک میں تمام سکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے کھل گئے

یاد رہے کہ  کورونا وائرس کے باعث گزشتہ برس 15 مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے جبکہ سندھ میں 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ہی تعلیمی ادارے بند تھے۔

6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو دوبارہ کھولا گیا تاہم وبا کی دوسری لہر کے باعث انہیں 26 نومبر کو دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں