چھ ماہ کی بچی کی علاج: 16 کروڑ روپے کا انجکشن


نئی دہلی: بھارت میں ایک نوزائیدہ بچی کو بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے 16 کروڑ روپے مالیت کا انجکشن لگایا گیا ہے۔ بچی کا نام تیرا کامت ہے۔

لاہور: اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک قرار

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج چھ ماہ کی بچی کو عجیب و غریب بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے جو انجکشن لگایا گیا ہے اس کی مالیت 16 کروڑ روپے ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مریضہ بچی ایس ایم اے ٹائپ ون نامی بیماری میں مبتلا ہے جسے جان لیوا اس لحاظ سے قرار دیا جاتا ہے کہ اس مرض میں مبتلا مریض کا جسم  پٹھوں اور اعصاب کو طاقت فراہم کرنے والا پروٹین بنانے کے قابل نہیں ہوتا ہے۔ اس مرض میں مبتلا مریض کو زندہ رکھنے کے لیے زولجینزما انجیکشن لگایا جاتا ہے۔

شہد کی مکھی کا ڈنک چھاتی کے کینسر کے علاج میں مددگار

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق زولجینزما کا انجکشن دنیا کا مہنگا ترین انجکشن مانا جاتا ہے جس کی قیمت بھارت میں تقریباً 16 کروڑ روپے ہے کیونکہ اسے امریکہ سے منگوایا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TEERA M KAMAT (@teera_fights_sma)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مریضہ بچی کے والدین میں اس قدر قیمتی انجکشن خریدنے کی سکت نہیں تھی تو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپیل کی جس کے جواب میں لوگوں نے مثبت ردعمل ظاہر کیا اور وہ لوگ یہ انجکشن خرید سکے۔ اس بچی کی مدد کے لیے دنیا کے دس ممالک کے لوگوں نے عطیات دیے ہیں۔

لاڑکانہ میں بچے کا علاج کیوں نہیں ہوا؟وزیراعلیٰ سندھ برہم

بھارت کی حکومت نے بھی متاثرہ والدین کی مدد کی اور انجکشن پر لگنے والی درآمدی ڈیوٹی معاف کی جو چھ کروڑ روپے تھی۔

اسپتال ذرائع سے بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ اب بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور غالب امکان ہے کہ بہت جلد اسے اسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایم اے ٹائپ ون اعصاب اور پٹھوں کی ایک بیماری ہے۔ ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں ایک جین ہوتا ہے، جو پروٹین بناتا ہے اور وہی اعصاب و پٹھوں کو زندہ رکھتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معصوم تیراکامت کے جسم میں ایسا کوئی جین نہیں ہے جس کی وجہ سے اس کا جسم پروٹین بنانے سے قاصر ہے اور نتیجتاً متاثرہ بچی کے اعصاب دھیرے دھیرے مرنے لگے تھے۔

لاڑکانہ: والدین کا بچیوں کو اسپتال میں لاوارث چھوڑ جانے کا انکشاف

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں اب تک کل گیارہ افراد کو یہ انجکشن دیا گیا ہے جب کہ ممبئی میں اس انجکشن کو لگانے کا دوسرا واقعہ ہے۔


متعلقہ خبریں