ایشوریا رائے کی ہمشکل پاکستانی لڑکی کے چرچے


بالی ووڈ کی انتہائی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کی ہم شکل پاکستانی لڑکی و ٹک ٹاک ماڈل کے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آمنہ عمران نامی پاکستانی خاتون کی شکل ایشوریا رائے سے بہت مماثلت رکھتی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے اپنی کئی پوسٹس میں کہا ہے کہ میری آنکھیں تو بالکل ایشیوریا رائے جیسی ہیں جب کہ لوگ مجھے بھارتی اداکارہ کا ہم شکل بھی کہتے ہیں۔

آمنہ بھارت کی سپر ہٹ فلم ’ محبتیں ‘ میں ایشوریا رائے پر فلمائے گئے ایک سین پر بھی ایکٹنگ کرتی ہیں جسے لوگوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

سن 2000 میں ریلیز ہونے والی ’ محبتیں‘ میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایشوریا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں