شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کرکٹر کا ریکارڈ توڑ ڈالا


قومی ٹی ٹوئنٹی کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سب سے کم عمر میں ٹی ٹوئنٹی میں سو وکٹیں حاصل کرنے کا بھارتی بولر جسپریت بمرا کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

جسپریت بمرا نے 23 سال کی عمر میں ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ آفریدی نے محض 20 سال کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام  دیا ہے۔

ڈوپلیسی نے بابر اور شاہین شاہ کو خطرناک کھلاڑی قرار دے دیا

خیال رہے کہ لاہور قلندرز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے چار میچوں میں 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر رکھا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی پہلے، دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز، تیسرے نمبر پر کراچی کنگز اور چوتھے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ موجود ہے۔


متعلقہ خبریں