آزاد کشمیر: میرپور میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا


میر پور: آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپور نے اس ضمن میں کہا ہے کہ یکم مارچ سے ضلع میرپور، آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔

ڈپٹی کمشنرمیر پور کے مطابق کورونا کے حوالے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہوتی  جارہی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ آئندہ دو ہفتے کے لیے بند کردی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد12 ہزار860ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق ضلع کے تمام شادی ہالوں اور منعقد ہونے والے تمام عوامی اجتماعات کو بھی آئندہ ایک ماہ تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ

ڈپٹی کمشنر میرپور کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی چین کو توڑنے کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ انتہائی ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں