دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد11کروڑ46لاکھ سے بڑھ گئی

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 46 لاکھ86 ہزار سے افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد25 لاکھ 43 ہزار285 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 2 لاکھ سے42 زائد  اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 25 ہزار776 تک پہنچ گئی ہے جبکہ2 کروڑ92 لاکھ55ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد ہے اورایک لاکھ 57 ہزار195 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے51 ہزار زائد ہو گئی ہے اور2لاکھ55ہزار18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں 42 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 86  ہزار 122 ہے۔

برطانیہ میں 41 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 22 ہزار849 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 37 لاکھ 55ہزار سے زائد افراد متاثر اور 86 ہزار454 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ 88 ہزار553 افراد متاثر اور 69 ہزار 142 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 29 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 97 ہزار699 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں