پی ایس ایل 6: اسلام آباد اور کوئٹہ کےدرمیان آج ہونے والا میچ ملتوی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے جانے والا میچ ملتوی کر دیا گیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین میچ اب کل شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد آج کھیلے جانے والے میچ کو پہلے موخر کر دیا گیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد یونائٹیڈ کے مطابق کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر دو روز قبل فواد احمد کو آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ فواداحمد کی جلد صحت یابی کیلے دعاگو ہیں، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

گزشتہ روز بھی ایک میچ کھیلا گیا تھا۔ جس میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 186 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں ڈیوڈ ویزے کی عمدہ بلے بازی کی بدولت حاصل کر لیا۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں لاہور کا آغاز مایوس کن رہا، ٹیم کے کپتان اور جو ڈینلے بغیر کوئی رن بنائے اننگز کے پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد حفیظ اور فخر زمان کے درمیان 33 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ اس دوران محمد حفیظ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

فخر زمان کا ساتھ دینے کے لیے بین ڈنک کریز پر آئے اور دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کراچی کنگز کے گیند بازوں پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کرکٹر کا ریکارڈ توڑ ڈالا

زمان اور بین ڈنک کے مابین 129 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ فخر 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر ڈیوڈ ویزے نے تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔ ویزے کی اننگز میں تین چھکے اور تین ہی چوکے شامل تھے۔


متعلقہ خبریں