چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مراعات


بڑے ایوان کے ارکان کی تنخواہ اورمراعات بھی بڑی ہیں۔ ایوان بالا کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اورارکان کو تنخواہ کے ساتھ دیگرمراعات بھی حاصل ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 23 ہزار 676 روپے ہے۔ 7 ہزار 2 روپے کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 674 ملتے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین کی تنخواہ 2 لاکھ 65 ہزار ہے اور کٹوتی کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 976 روپے ادا کیے جاتے ہیں۔ایک سینیٹرکی تنخواہ دیگرمراعات کے علاوہ 76 ہزار 802 روپے ہے۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلیے منسٹرانکلیومیں فرنشڈ گھراورسینیٹرکو پارلیمنٹ لاجز میں رہائش دی جاتی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کو ہائرنگ کی صورت میں 1 لاکھ 39 ہزار 219کرائے کے گھرکی صورت میں 1 لاکھ 3 ہزار 125 روپے ماہانہ ادا کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ میں کون کون ریٹائر ہوگا؟

چیئرمین سینیٹ کوٹرین میں سفرکے دوران ایک سیلون یا 2 سے 4 برتھوں پر مشتمل فرسٹ کلاس ایئرکنڈٰشن کمپارٹمنٹ فراہم کیا جاتا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین کو4 برتھوں پر مشتمل ایک فرسٹ کلاس ایئرکنڈیشن کوپہ مہیا کیا جاتا ہے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کواپنے ساتھ خاندان کے 4 افراد اور2 ملازمین کو مفت سفر کرانے کی اجازت ہوتی ہے۔

ایک سینیٹر کو ٹرین پر سفر کی صورت میں ایئرکنڈیشنڈ کلاس اور ایک دوئم درجے کے سفری ٹکٹ کی مد میں ادائیگی کی جاتی ہے۔

چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین کو فضائی سفر کےلیے ہوائی جہاز، ایئرفورس کا جہازیا ہیلی کاپٹرمہیا کیا جاسکتا ہے۔

کمرشل جہاز میں سفر کے دوران چیئرمین کواپنے خاندان کے کسی ایک فرد یا ملازم کو لےجانے کی اجازت ہے۔ایک سینیٹرکوہوائی سفر کی صورت میں ایک بزنس کلاس ٹکٹ کی رقم دی جاتی ہے۔

ایک سینیٹرکو 3 لاکھ روپے سالانہ کے سفری اور 90 ہزار روپے سالانہ نقد لیوآف ٹریول وائوچرزکی مد میں ادا کیے جاتے ہیں۔

بذریعہ سڑک سفر کے دوران چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اورارکان کو ڈیلی الائونس کی مد میں 1750 روپے سے 3 ہزار روپے یومیہ دیئے جاتے ہیں۔

کنوینس الائونس کی مد میں 2 ہزار یومیہ جبکہ 2 ہزار روپے ہاؤسنگ الاونس ادا کیے جاتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کو سالانہ 6 لاکھ روپے یا ایوان کی فنانس کمیٹی کے ذریعہ طے شدہ حد کی صوابدیدی گرانٹ کا حق حاصل ہوتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین کےلیے اس گرانٹ کی حد 4 لاکھ روپے ہے۔


متعلقہ خبریں