دو بچوں کی ماں ‘مس جرمنی’

دو بچوں کی ماں 'مس جرمنی'

فوٹو: فائل


دو بچوں کی ماں نےمس جرمنیکا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ 

33 سالہ انجا نے جرمنی کی دیگر پندرہ خواتین کو مات دے کر مس جرمنی کا ٹائٹل حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: برف باری کے موسم میں مکمل روشن چاند نے سماں باندھ دیا

اس مقابلے کی خاص بات ظاہری خوبصورتی کے بجائے خواتین کے عزم و حوصلے اور ان کی شخصیت کی بنیاد پر بہترین خاتون کا انتخاب کرنا تھا۔

مس جرمنی کے مقابلے کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 18 سے 39 سال کی عمر کی خواتین کو یہ ظاہر کرنے کی ضرورت ہے کہ ’ان کے ذہن میں واضح مقصد ہے اور وہ کل کے بہتر دور کے لئے پرعزم ہیں‘ ۔

مس جرمنی کا اعزاز پانے والی خاتون انجا جرمن ریاست تورینگن کی خوبصورت ترین خاتون ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

’مس جرمنی‘ بننے کی امیدواروں میں ایک ایسی خاتون بھی شامل تھیں جو کہ ’دبلا ہونا ہی خوبصورتی ہے‘ کے آئیڈیا کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواب جس نے نوجوان کے ہوش اڑا دیے

ایک اور خاتون عوام کو مذہبی منافرت کے نقصانات سے آگاہی فراہم کرنے کا کام کرتی ہیں جبکہ ایک اور خاتون صنف کی بنیاد پر تنخواہوں میں فرق کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔


متعلقہ خبریں